منگلورو 21؍اگست (ایس او نیوز) دو روز قبل بچہ چور ہونے کا شک کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے گرو کمبلامیں کنکن ناڈی کے رہنے والے حمزہ نامی شخص کی پٹائی کی تھی۔حملے کے شکار حمزہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بچپے پولیس نے 6ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گرفتارشدہ افراد کے نام شیخ رضوان(35سال)، اجمل خان (43سال)، محمد عمران (42سال)، محمد عرفان (38سال) ، شاہنواز دھرمستھلا(19سال) اور محمد امتیاز (42سال) ہے۔پٹائی کے بعد کیس درج کرنے اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پولیس نے حمزہ کو گھر بھیج دیا تھا۔ مگر حمزہ کا کہنا ہے کہ 40 افراد پر مشتمل ہجوم نے بڑی بے رحمی سے اس کی پٹائی کی تھی۔ جس کی وجہ سے دوسرے دن اس کے بدن میں شدید درد ہونے لگا اس لئے اسے علاج کے لئے منگلورو کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔